تازہ ترین

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملہ، 2 امریکی اہلکار ہلاک، 4 زخمی اور 1 لاپتا

میزائل حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمیوں کو فوری طور پر اردن کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

عمان/واشنگٹن: (اردو خبرنامہ) ایران کی جانب سے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 4 زخمی اور ایک اہلکار لاپتا ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹکام (سینٹرل کمانڈ) نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز عمل میں آئی۔ امریکی سینٹکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے وقت امریکی فوجی دفاعی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اچانک بیلسٹک میزائل کی زد میں آ گئے۔

بیان کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمیوں کو فوری طور پر اردن کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت لواحقین کو باضابطہ اطلاع دیے جانے تک خفیہ رکھی جائے گی۔

دوسری جانب، حملے کے بعد سے لاپتا ہونے والے ایک امریکی فوجی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے حالیہ حملوں کا ردعمل ہے، جس میں ایران نے اردن کے علاوہ کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو بھی نشانہ بنایا۔ سینٹکام کے اس بیان پر تاحال تہران کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے