انٹرنیشنل

ایران پر امریکا کے نئے حملے: درجنوں عسکری ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

اس آپریشن میں جدید ترین گائیڈڈ ہتھیاروں کی مدد سے ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈارز، میزائل اور ڈرون اڈوں سمیت عسکری کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف ایک اور بڑے فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں ایران کے درجنوں اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق، اس آپریشن میں جدید ترین گائیڈڈ ہتھیاروں کی مدد سے ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈارز، میزائل اور ڈرون اڈوں سمیت عسکری کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج نے ان حملوں کے لیے لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں اور جدید فضائی و سمندری ڈرونز کا استعمال کیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس بڑی کارروائی کا مقصد ایران کی ان عسکری صلاحیتوں کو کچلنا ہے جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز جیسے حساس ترین بحری راستے میں عالمی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی فوج نے واضح کیا کہ وہ خطے میں بحری تجارت کی آزادی اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ امریکی حکام نے ایران پر خطے کا امن خراب کرنے اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کے لیے خطرہ بننے کا الزام بھی عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے