انٹرنیشنل

ایران جنگ نے امریکی فوج کے خزانے پر جھاڑو پھیر دیا؛ پینٹاگون شدید مالی بحران سے دوچار

وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس سے 67 ارب ڈالر کے ہنگامی دفاعی فنڈ کی منظوری مانگی ہے،

واشنگٹن (نیوز ڈیسک): ایران کے ساتھ مسلسل تیز ہوتی جنگ کے باعث امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اربوں ڈالر کے روزمرہ جنگی اخراجات کے باعث امریکی فوج کے کئی اہم اور بنیادی فنڈز آئندہ چند ہفتوں کے اندر ختم ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی اہداف کے خلاف کارروائیوں میں شدت لانے اور جنگ بندی ختم کرنے کے فیصلوں نے پینٹاگون کے مالیاتی نظام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس سے 67 ارب ڈالر کے ہنگامی دفاعی فنڈ کی منظوری مانگی ہے، تاہم ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان شدید سیاسی کشمکش کے باعث یہ منظوری تاحال التوا کا شکار ہے۔

مصیبت یہ ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان اگلے چند ہی دنوں میں ایک ماہ کی طویل تعطیلات پر جا رہا ہے، جس کے باعث ہنگامی دفاعی بجٹ کی منظوری مزید لٹک سکتی ہے۔ اس کشمکش کے دوران وزیر دفاع کو بھی قانون سازوں کی جانب سے کڑے سوالات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے