وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتے ہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑا ہے۔

