ٹیکنالوجی

چین میں تنہائی دور کرنے والے جدید اے آئی روبوٹس متعارف

یہ اے آئی روبوٹ تنہائی کا شکار افراد کو صحبت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جذباتی روابط کو بہتر بنانے اور روزمرہ کاموں میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

چینی روبوٹکس کمپنی ‘یو-بی ٹیک’ نے جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایسے انسان نما روبوٹس متعارف کرائے ہیں جو تنہائی کا شکار افراد کو صحبت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جذباتی روابط کو بہتر بنانے اور روزمرہ کاموں میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید لارج لینگویج ماڈلز پر تیار کردہ یہ روبوٹس آواز اور چہرے کی شناخت سمیت قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی خصوصیات سے لیس ہیں۔ یہ نہ صرف صارف کی سابقہ گفتگو کو یاد رکھ سکتے ہیں بلکہ مختلف سوالات کے جواب دینے، یاد دہانیاں کرانے اور گھر کے بنیادی کاموں میں معاونت فراہم کرنے کے بھی اہل ہیں۔

کمپنی کے مطابق، ان روبوٹس کو خاص طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال، تنہا رہنے والے افراد کے لیے ایک اچھے ساتھی، گھریلو معلوماتی معاون اور بچوں کی تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے