انٹرنیشنل

فیران ٹوریز کا فیصلہ کن گول، اسپین ارجنٹائن کو ہرا کر نیا عالمی چیمپئن بن گیا

ایمباپے کو گولڈن بوٹ، پاو کو بارسی ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی قرار

نیویارک کے نیوجرسی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی اسپین مردوں اور خواتین دونوں کے ورلڈ کپ ٹائٹل بیک وقت اپنے پاس رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا، جہاں اسپینش کھلاڑیوں نے پورے کھیل میں آؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی لامین یامال نے ارجنٹائن کے گول پر شاندار حملہ کیا، لیکن ارجنٹائنی گول کیپر مارٹینز نے بہترین دفاع کرتے ہوئے یقینی گول روک لیا۔ پورے مقررہ وقت کے دوران اسپین نے درجن بھر سے زائد حملے کیے، مگر مارٹینز کی عمدہ گول کیپنگ کی وجہ سے مقررہ وقت اور اضافی وقت کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں ہوا، جب اسپین کے فیران ٹوریز نے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں رف گیم پر ارجنٹائن کے فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کر دیا گیا۔

عالمی چیمپئن بننے پر اسپین کی ٹیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ورلڈ کپ ٹرافی وصول کی اور جشن منایا، جبکہ چاندی کے تمغے وصول کرنے کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے۔ اسپین نے اس ٹورنامنٹ کے 8 میچوں میں صرف 1 گول کھایا اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں ‘کلین شیٹ’ رکھنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے