تازہ ترین

امریکا ایران جنگ میں شدت آگئی:امریکی حملوں میں 35 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے

امریکا کی جانب سے ایران میں فوجی ٹھکانوں اور ریلوے پلوں سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

ایران نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں پر امریکی فوج کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں اب تک کم از کم 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جن کا مختلف طبی مراکز میں علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکا کی جانب سے ایران میں فوجی ٹھکانوں اور ریلوے پلوں سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نقصانات ملک کے جنوبی صوبوں میں ہوئے ہیں، جہاں حالیہ دنوں کے دوران امریکی فضائی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام مکمل ہونے کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی حملوں کا بنیادی رخ خلیج فارس کے قریبی جنوبی علاقوں کی طرف رہا، جہاں میزائل لانچنگ سائٹس، ساحلی دفاعی نظام اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا الزام ہے کہ ان حملوں کی زد میں قریبی رہائشی آبادیاں بھی آئی ہیں جس کی وجہ سے عام شہری متاثر ہوئے، تاہم امریکی حکام ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کارروائیاں صرف فوجی اہداف تک محدود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے