پاکستان

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہیں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر موجودہ سطح پر برقرار رہیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے حاصل کیا گیا 3 ارب ڈالر کا قرض کامیابی سے رول اوور (مدت میں توسیع) ہو گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر موجودہ سطح پر برقرار رہیں گے۔

سعودی عرب نے رواں سال اپریل میں پاکستان کو تین ماہ کے لیے یہ قرض فراہم کیا تھا تاکہ یو اے ای (متحدہ عرب امارات) کا واجب الادا قرض واپس کیا جا سکے۔ یہ قرض رواں ہفتے کے آغاز میں میچور ہو گیا تھا، جس کی تجدید کے لیے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت سعودی عرب، چین اور یو اے ای نے ستمبر اگلے سال تک اپنے 12.5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم، یو اے ای کی جانب سے مالی معاونت واپس لیے جانے کے بعد سعودی عرب نے اپنا تعاون بڑھاتے ہوئے پاکستان کے لیے مجموعی سپورٹ 8 ارب ڈالر تک پہنچا دی۔ اس کے علاوہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے پیشِ نظر توانائی کے تحفظ کے لیے سعودی عرب سے 15 سال کی مدت کے لیے 6.7 ارب ڈالر مالیت کے ادھار تیل کی سہولت بھی مانگ رکھی ہے۔ دوسری طرف، حکومت سی پیک کے تحت چینی پاور پلانٹس کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگیوں کو بھی مؤخر یا مرحلہ وار کرنے پر کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے