کھیل

فیفا ورلڈ کپ: لیونل میسی کا ایک اور عالمی ریکارڈ

مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالربن گئے

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے میسی نے اردن کے خلاف میچ کے 80ویں منٹ میں شاندار فری کک پر گول کرکے نہ صرف ارجنٹینا کی برتری 3-1 کر دی بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔میسی فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینہو کا مسلسل 6 ورلڈ کپ میچز میں گول کرنے کا تاریخی ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ جسٹ فونٹین نے 1958 جبکہ جائرزینہو نے 1970 کے ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔میسی کا مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے شروع ہوا، جس کے بعد انہوں نے نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کرکے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی میسی الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف دو گول کرنے کے بعد اب اردن کے خلاف بھی گول کر چکے ہیں۔اردن کے خلاف اس گول کے بعد ورلڈ کپ میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہو گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے