کھیل

فیفا ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر مستعفی

مستعفی ہونے والے یاسر المسحل کئی سال تک سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر رہے

یاسر المسحل نے فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے کی سعودی کوششوں میں اہم کردار ادا کیاسعودی عرب کے فیفا ورلڈکپ سے آوٹ ہونے پر سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں یوراگوئے اور کیپ وردے سے میچ برابر کیے جبکہ اسپین سے شکست کھائی۔مستعفی ہونے والے یاسر المسحل کئی سال تک سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر رہے۔انہوں نے فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے کی سعودی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔یاسر المسحل نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ٹیم کی کارکردگی امیدوں سے کہیں کم رہی، شائقین سے معذرت چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے