کھیل

فرانس اور مراکش کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پیراگوئے اور کینیڈا ایونٹ سے باہر

دوسرے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی

فلاڈلفیا:فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس اور مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے پیراگوئے کو ایک صفر سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول کائلیان ایم باپے نے پینالٹی کک پر اسکور کیا، جس نے ٹیم کو فتح دلائی۔
دوسرے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ اس نتیجے کے ساتھ پیراگوئے اور کینیڈا کی ٹورنامنٹ میں مہم ختم ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے