تازہ ترین

امریکا کا ایران کے ساتھ سفارتی دروازہ کھلا رکھنے کا فیصلہ، ٹرمپ کی جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کو اہم ہدایات

حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور حملوں کا تبادلہ ہوا ہے

واشنگٹن (اردو خبرنامہ) حالیہ شدید تناؤ، سخت بیانات اور حملوں کے تبادلے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ پسِ پردہ سفارتی رابطے بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ منقطع نہ ہونے دیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد خطے میں فوجی تصادم کو روکنا اور کشیدگی کو قابو میں رکھتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی جیسے حساس معاملات پر مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت "دباؤ اور سفارت کاری” کی مشترکہ حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ واشنگٹن ایک طرف فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے، تو دوسری طرف سیاسی حل کے لیے راستہ بھی کھلا رکھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بالواسطہ مذاکرات کی خبریں ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی بھی فریق جنگ نہیں چاہتا، تاہم کسی بھی ممکنہ پیش رفت کا اصل دارومدار آنے والے دنوں میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے