پاکستان

پاکستان اور برطانیہ کا امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مذاکرات و سفارت کاری کے فروغ پر زور دیا۔برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے