ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا کا انوکھا واقعہ: ماسکو میں دو ہیومنائیڈ روبوٹس رشتہ ازدواج میں منسلک

روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کے عہد و پیمان کیے اور شادی کے بریسلیٹس بھی پہنائے

روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصنوعی ذہانت کی دنیا سے جڑا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں پہلی مرتبہ دو انسان نما (ہیومنائیڈ) اے آئی روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس منفرد تقریب نے ٹیکنالوجی کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

ماسکو کی تاریخی پشکن لائبریری میں ہونے والی اس تقریب میں ’’رابرٹ‘‘ اور ’’ماٹلڈا‘‘ نامی دو اے آئی روبوٹس کو علامتی طور پر ایک دوسرے کا شریکِ حیات قرار دیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ماریا پینٹیوخینا نے کی، جن کی موجودگی میں دونوں روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے علامتی عہد کیے اور ایک دوسرے کو شادی کی یادگار کے طور پر بریسلیٹس بھی پہنائے۔

منتظمین کے مطابق دونوں روبوٹس کو مختلف انسانی کرداروں کی عکاسی کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ رابرٹ کو ایک دفتری ملازم اور بلاگر کی شخصیت دی گئی ہے، جبکہ ماٹلڈا کو ایک بیلرینا یعنی رقاصہ کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ انسانی رویوں اور کرداروں کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے