کھیل

ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ مکمل، کینیڈا نے نئی تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈکپ ۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کینیڈا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔گروپ بی کے آخری میچز میں بوسنیا نے قطر کو شکست دے کر اس کے ورلڈکپ سفر کا خاتمہ کر دیا، جبکہ دیگر ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔گروپ سی میں برازیل نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 0-3 کی شاندار کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ برازیل کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور فیصلہ کن فتح اپنے نام کی۔دوسری جانب مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ مراکش کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں اب عالمی اعزاز کے حصول کے لیے بڑی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جہاں ہر میچ فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے