پاکستان

لندن میں صدر زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کی بحث پر موقف پر قائم رہنے کا عزم

برطانوی وزیر مملکت سے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال؛ میڈیا کے سوالات پر وفاقی وزیر داخلہ کی خاموشی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ون آن ون اہم ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف اہم ملکی معاملات اور بالخصوص نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث زیرِ بحث آئی۔ صدر زرداری نے اس معاملے پر اپنے سابقہ موقف پر سخت قائم رہنے کا پیغام دیا اور زور دیا کہ قومی مفاد کی خاطر تمام سیاسی فریقوں کو باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے آگے بڑھنا ہوگا۔

لندن قیام کے دوران محسن نقوی نے پاکستان ہاؤس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سٹیفن ڈوئی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ برطانوی وزیر سے گفتگو کے دوران پاکستان، افغانستان اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے کرکٹ ٹیم اور صدر زرداری کے دورے سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر محسن نقوی نے وقت کی کمی کا عذر پیش کرتے ہوئے گفتگو کرنے سے معذرت کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے