فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح سپینش ٹیم کے میڈرڈ میں شاندار استقبال کی تیاریاں
میڈرڈ میں ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانے کے لیے کی جانے والی پریڈ کا روٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح قومی ٹیم کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانے کے لیے کی جانے والی پریڈ کا روٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی چیمپئن ٹیم بس میں شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرے گی اور شائقین اپنے ہیروز کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ اسپین ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

