تازہ ترین

امریکا کا سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

نئی تعیناتیوں سے خلیجی ممالک کے توانائی انفراسٹرکچر کی حفاظت کی جائے گی؛ واشنگٹن کا اتحادیوں کو مکمل دفاعی تعاون کا یقین

واشنگٹن / ریاض (نیوز ڈیسک) ایران کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے خطے میں پیشگی دفاعی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور قطر میں جدید پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں تعینات کر دی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایکسیوس‘ نے باخبر حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دونوں خلیجی ممالک کی حساس ترین توانائی تنصیبات کو کسی بھی جوابی یا ناگہانی حملے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایک پیٹریاٹ بیٹری سعودی عرب کو فراہم کی گئی، جسے ایک اہم تیل تنصیب کے دفاع کے لیے نصب کیا گیا ہے، جبکہ دوسری بیٹری قطر میں قدرتی گیس کے مرکزی مرکز کی حفاظت کے لیے بھیجی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد خلیجی اتحادیوں کا یہ تحفظہ دور کرنا بھی ہے کہ ایران کے خلاف کسی بڑی امریکی کارروائی کی صورت میں ان کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو سکتا ہے۔ اس قدم سے واشنگٹن نے سعودی عرب اور قطر کو اپنے مکمل دفاعی تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے