تازہ ترین

مسی ساگا اورملٹن میں بڑی تبدیلی، ٹورانٹو اور برمپٹن میں جوں کا توں

سٹی گورنمنٹ الیکشن :کسی بھی شہر کی ترقی میںریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں
سابق میئرزبونی کرو مبی اور کیرولین پیرش کو ایلون ٹینجو نے شکست دے دی
ملٹن میں 46 سالہ اقتدار ختم اورایک نیا چہرہ منتخب (5) پاکستانی بھی ہار گئے

ٹورانٹو (نامہ نگار خصوصی)صوبہ اونٹاریو کے گزشتہ روز الیکشن میں ٹورانٹو کی میئر اولیویا چائو اور برمپٹن کے میئر پیٹرک برائون اپنی نشست بچانے میں کامیاب رہے جبکہ ملٹن کے 86سالہ میئر گورڈ کرینٹز مسلسل 46 سال میئر رہنے کے بعد جارج مینکاکس کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ مسی سگا میں ایلون ٹیجو نے کیرولین پیرش اور بونی کرومبی کو شکست دے کر کیا۔ یاد رہے کہ کیرولین پیرش اس وقت میئر تھیں جبکہ بونی کرومبی سابق میئر رہ چکی ہیں دونوں میں بہت سخت مقابلہ تھا مگر ایلون جو کہ نئی قیادت کے طور پر ابھرے ہیں اور اس سے پہلے کونسلر تھے انہوں نے واضح برتری کے ساتھ دونوں کو شکست دے دی۔ ملٹن شہر میں مسلسل 46 سال سے میئر رہنے والے 86 سالہ گورڈ کو مسٹر جارج نے شکست دے کر یہ نشست جیت لی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پر 5 پاکستانی امیدوار بھی تھے مگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

https://youtu.be/S9VyhJ3Kj0A?si=K6p4J9gweNbaicPt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے