نومبر میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم، ٹرمپ
مکمل کارروائی انتخابات کی وجہ سے نہیں کررہا ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہو گی، ممکن ہے اس سے پہلے ہی ختم ہو جائے۔ مکمل کارروائی انتخابات کی وجہ سے نہیں کررہا۔ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ایران نہیں امریکا کا کنٹرول ہے، امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ڈیموکریٹس انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے دیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کا خاتمہ کردیا، تہران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا تو وہ اسے استعمال کرتا، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا تو اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کو تباہ کردیتا۔ ایران کے معاملے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل صلاحیت کا بڑا حصہ تباہ کردیا گیا مگر ایران اب بھی کچھ میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی فورسز شدید مشکلات کے باوجود لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں، ایرانی مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

