انٹرنیشنل

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے حکم نامے پر کمانڈروں کے اندرونی تحفظات، طویل تعیناتی سے دفاعی صلاحیت پر دباؤ کا اندیشہ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ میں موجود بعض امریکی فوجیوں اور دفاعی یونٹس کی تعیناتی 2027 تک برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کی تصدیق کے مطابق 82ویں ائیربورن ڈویژن کے بعض اہلکاروں کی موجودگی کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت خطے میں فضائی، بحری اور دیگر فورسز پر مشتمل تقریباً 50 ہزار امریکی اہلکار تعینات اور الرٹ ہیں۔

امریکی فوج کے کئی اعلیٰ کمانڈروں نے اس طویل التوا پر اندرونی طور پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ طویل تعیناتی کے باعث فوجی تیاری اور دیگر اہم عالمی خطوں میں امریکی دفاعی صلاحیت پر منفی دباؤ پڑ سکتا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی پینٹاگون کی جانب سے جنگ ختم ہونے کے بعد خلیج میں اپنی فوجی موجودگی میں کمی لانے کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے