انٹرنیشنل

منجمد 12 ارب ڈالرز میں نصف رقم جلد ہمارے حوالے کردی جائے گی؛ ایرانی صدر

امریکی حکام نے ایرانی صدر کے دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی

ایرانی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری ہوں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اعلان کیا ہے کہ قطر سے ابتدائی مرحلے میں منجمد اثاثوں میں سے نصف رقم جلد ایران منتقل کی جائے گی۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں سامنے آ رہی ہے جس میں منجمد اثاثوں کی بتدریج بحالی کے ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے ایرانی صدر کے دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی، امریکی حکام نے بتایا قطر میں موجود منجمد ایرانی فنڈز میں سے ابھی تک کوئی رقم ایران کے حوالے نہیں کی گئی۔ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں پر ہمارا کنٹرول ہوگا جس سے امریکا کے کسانوں اور مویشی بانوں سے خوراک اور جانور خرید کر ایران بھیجیں گے تاکہ غذائی قلت کو کم کیا جا سکے۔جس پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ منجمد اثاثوں پر ہمارا حق ہے اور یہ کسی اور ملک کے مفاد میں استعمال نہیں کیے جا سکتے ایسا کسی صورت میں ہونے نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے