ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے مریخ میں بڑے پیمانے پر میگما سسٹمز کی موجودگی کا انکشاف کردیا

مریخ کے اندر ماضی میں وسیع اور پیچیدہ میگما (پگھلی ہوئی چٹان) کے نظام موجود تھے

سائنس دانوںکے مطابق مریخ میںبڑے پیمانے پر میگما سسٹمزکی موجودگی سیارے پر زندگی کے آثار کی تلاش میں ہم اثرات رکھ سکتے ہیں۔ نئی دریافتوں میں معلوم ہوا ہے کہ مریخ کے اندر ماضی میں وسیع اور پیچیدہ میگما (پگھلی ہوئی چٹان) کے نظام زمین پر پائے جانے والے میگما سسٹمز سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس دریافت نےاس تصور کو چیلنج کیا ہے کہ ایسے نظام صرف ان سیاروں پر بن سکتے ہیں جہاں پلیٹ ٹیکٹونکس موجود ہو۔ماہرین کے مطابق مریخ ایک ’اسٹیگننٹ لِڈ‘ سیارہ ہے، یعنی اس کی سطح زمین کی طرح حرکت کرنے والی ٹیکٹونک پلیٹوں میں تقسیم نہیں۔ اسی وجہ سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ مریخ کی سطح اور اندرونی ساخت نسبتاً سادہ ہوگی۔سائنس دانوں کے مطابق زیرِ زمین میگما نظام حرارت اور کیمیائی توانائی فراہم کر سکتے ہیں، جو ممکنہ طور پر جرثوموں جیسی سادہ خلائی حیات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نئی تحقیق کو مریخ اور دیگر سیاروں پر زندگی کی تلاش کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے