تازہ ترین

پاکستانی قونصلیٹ ٹورانٹوہفتے کے روز بھی کھلا کرے گا

ستمبر کے پہلے ہفتے سے ہر ہفتہ کے دن بھی قونصلیٹ کھلا کرے گا،اب دفتر 5 کی بجائے 6 روز کھلا کرے گا

ٹورانٹو (خبر نگار خصوصی) پاکستانی قونصلیٹ ٹورانٹو نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی درخواستوں کے پیش نظر اپنا دفتر ہفتے کے روز بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات قونصل جنرل ٹورانٹو نے اردو خبرنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ اور پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موصول ہوئی ہیں اور ڈیڑھ ڈیڑھ مہینے کا ٹائم ہے جس کو کم کرنے کیلئے ہم نے عارضی طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے سے ہر ہفتہ کے دن بھی قونصلیٹ کھلا کرے گا اور یہ عارضی فیصلہ ہے جیسے ہی یہ بیک لاگ ختم ہوگا تو دفتر دوبارہ اپنے مقررہ ایام میں کھلا کرے گا۔ فی الحال پاکستانی قونصلیٹ 5 دن کی بجائے 6 دن کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے