میسی کی اسپائیڈر مین میں انٹری؟ فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو حیران کر دیا
فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر (اسپائیڈر مین) کے روپ میں واپسی کر رہے ہیں
اردو خبرنامہ ڈیسک ۔: فٹ بال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی اور مارول سینیمیٹک یونیورس کی فلم اسپائیڈر مین کے درمیان حیران کن تعلق سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اسپائیڈر مین فرنچائز کی نئی آنے والی فلم ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کے نئے ٹیزر میں نظر آئے ہیں۔ ٹیزر نے دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی جس میں اسٹار فٹبالر کو اس مشہور سپر ہیرو سے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر (اسپائیڈر مین) کے روپ میں واپسی کر رہے ہیں، اور یہ کہانی فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے بعد کے حالات کو آگے بڑھائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فلم میں اسپائیڈر مین کا ایک بالکل مختلف روپ دیکھنے کو ملے گا۔فلمسازوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم پیٹر پارکر کی زندگی کے ایک نئے آغاز کو دکھائے گی، جہاں وہ اپنی پرانی زندگی کھونے کے بعد سب کچھ نئے سرے سے شروع کر رہا ہے۔فلم 31 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ٹام ہالینڈ کی واپسی، مارول کے دیگر بڑے کرداروں کی شمولیت اور اب لیونل میسی کی اس اچانک آمد نے ریلیز سے پہلے ہی اس فلم کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈسکس کی جانے والی سپر ہیرو فلم بنا دیا ہے۔

