تازہ ترین

عمران خان کو رات گئے طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل شفٹ کردیا گیا

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کے کمپاؤنڈ میں شفٹ کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو رات گئے سخت سیکیورٹی کے حصار میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں صبح واپس جیل پہنچا دیا گیا۔طبی معائنہ اور سیکیورٹی اقداماتطبی ٹیم کا معائنہ: شفا اسپتال میں 6 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیل سے طبی معائنہ کیا اور ان کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ بھی موجود تھیں۔ منتقلی کے وقت آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور سی ٹی او سمیت پولیس افسران موقع پر موجود رہے۔ اسپتال کے اطراف کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا اور اسپتال کے مخصوص حصے کی لائٹس بجھا دی گئی تھیں۔جیل واپسی: تمام ضروری طبی مراحل کی تکمیل کے بعد صبح 6 بج کر 5 منٹ پر عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل لایا گیا اور ان کے مخصوص کمپاؤنڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال کے مخصوص حصے کو ‘سب جیل’ قرار دینے کے حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ احکامات یا مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے