آبنائے ہرمز سے ایران اربوں ڈالر کمانا چاہتا ہے،امریکی اخبار
ایران،عمان آبنائےہرمزکی سیکیورٹی کیلئےمذاکرات جاری رکھیں گے،عراقچی
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کا آبنائے ہرمز پر فیس کی مد میں اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اور دیگر خدمات کی مد میں آبنائے ہرمزسے سالانہ 40 ارب ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کیلئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔۔ اس حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

