انٹرنیشنل

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ٹورنٹو کی مسلم لیگ نون کو متحرک کر دیا

گورنر سندھ کے اعزاز میں جگہ جگہ ظہرانے، عصرانے اور عشائیہ کا اہتمام
مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ کارکنان کی شرکت
بڑے عرصے بعد نون لیگ کے ورکرز کے چہرے پر خوشی دیکھی گئی

ٹورانٹو (خبرنامہ رپورٹ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر نہال ہاشمی کی ٹورانٹو میں آمد کے بعد مقامی مسلم لیگ نون کے ورکرز کو کافی حد تک متحرک کر دیا۔ گورنر سندھ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹورنٹو میں ہیں اور اپنے نجی دورے پر اپنے قریبی دوست پیر عدنان بودلہ کے مہمان ہیں۔ گورنر سندھجس روز سے آئے ہیں تقریباً دو یا تین تقریبات میں مہمان خصوصی ہوتے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ جس قدر ولولہ انہوں نے اوورسیز میں دیکھا ہے اور جس قدر پاکستان کے ساتھ منسلک ہیں انہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ پاکستان ہی میں گھوم پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اوورسیز کسی خاص جماعت کے حامی ہیں بلکہ انہیں تو یوں لگتا ہے کہ یہ سارے کے سارے مسلم لیگی ہیں۔ انہوں نے مختلف تقاریب میں خطاب کےدورانِ اسی بات پر زور دیا کہ پاکستانیوں کو اپنے مکمل یکسوئی کے ساتھ کینیڈا اور پاکستان دونوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے