فلم ساز روہت شیٹی کو بشنوئی گینگ کی 20 کروڑ بھتے کی دھمکی
روہت شیٹی کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجی گئی ایک آڈیو کلپ سامنے آئی ہے
بالی ووڈ فلم ساز روہت پر فائرنگ کے بعد اب لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر 20 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی دھمکی دے دی ہے، جنہیں پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز روہت شیٹی کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجی گئی ایک آڈیو کلپ سامنے آئی ہے، جس میں ان سے 20 کرورٹ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔روہت شیٹی کو ملنے والی مبینہ دھمکی پر بھارت کی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی سلامتی کے حوالے سے سنگین خدشات سامنے آئے ہیں کیونکہ اس سے سلمان خان اور دیگر متعدد مشہور اداکاروں کو دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

