انٹرنیشنل

تاریخ کا سب سے بڑا عالمی تیل معاہدہ: ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل پر کنٹرول کا بڑا دعویٰ

امریکیوں کو سستا پیٹرول ملے گا”: وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل کے ذخائر پر اکثریت حاصل کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور کاراکاس کے درمیان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد کے مصدقہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کی خصوصی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز سے ملاقاتیں کر کے اس نجی و سرکاری شراکت داری کو حتمی شکل دی۔
ٹرمپ کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد امریکی تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہو جائیں گے، جس سے عالمی منڈی میں رسد میں اضافہ ہوگا اور امریکی شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی راحت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی اقدام سے وینزویلا میں معاشی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے