بلاول بھٹو نے حکومتی وفد سے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کا معاملہ اٹھادیا
بلاول بھٹو کی اسحاق ڈار سے معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست، جے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت
حکومتی وفد کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحما کے گھر چھاپے اور اہل خانہ کے ساتھ کیے گئے سلوک کا معاملہ اٹھا دیا۔ اسحاق ڈار کی صدارت میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچا، وفد میں سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شریک تھے۔پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور توسیع پر بھی بات ہوگی کیونکہ 11 دسمبر کو اس کی مدت ختم ہورہی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹوزرداری سے حکومتی وفد نے ملاقات کی، بلاول بھٹو اور حکومتی وفد کے درمیان پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ممکنہ قانون سازی کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی جبکہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھانے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کا معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست کی جبکہ ملاقات میں جے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ سے مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

