تازہ ترین

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، تہران میٹرو کا نیا ریکارڈ، 70 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا

تہران(اردو خبرنامہ)ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی،آیت اللہ سبحانی نے سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ پڑھائی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیدار نماز جنازہ میں شریک ہوئے،سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں 100ممالک سے وفود نے شرکت کی، سابق سپریم لیڈر کی صاحبزادی، بہو، داماد اور نواسی کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
سابق سپریم لیڈر کا جسد خاکی قم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر کو 9جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، سپریم لیڈر کی تدفین حرم امام رضا کے جوار میں کی جائے گی۔
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28فروری 2026کو فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے،مارچ 2026میں ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا،آخری رسومات کے شیڈول میں سکیورٹی اور جنگی صورتحال کی وجہ سے تبدیلیاں کی گئی تھیں،آخری رسومات کیلئے دونوں اطراف سے ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔
رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت کے پیشِ نظر حکام نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو سسٹم استعمال کریں تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم رہے اور عوام کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے