تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں تیکنیکی مذاکرات کی تیاریاں

ان رابطہ ذرائع کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ قائم کرکے کشیدگی کو کم کرنا ہے

دوحہ: امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ چند روز کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک نئے دور کے تکنیکی مذاکرات متوقع ہیں، جہاں دونوں ممالک مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں کو آگے بڑھانا ہے۔ذرائع کے مطابق خطے میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے کے خصوصی ذرائع پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔جنگ کے بعد اسرائیل پر ایرانی سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، اہم سرکاری عہدیدار کا انکشافان رابطہ ذرائع کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ قائم کرکے کشیدگی کو کم کرنا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے عملی نکات، اعتماد سازی کے اقدامات اور خطے میں استحکام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اگر دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو تقویت مل سکتی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید کمی آنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے