ٹیکنالوجی

اسپیس ایکس کے شیئرز میں گراوٹ، ایلون مسک کو صرف سات دن میں 350 ارب ڈالر کا نقصان

ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ نقصان حالیہ برسوں کے بڑے مالی نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 350 ارب ڈالر کے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی مالیاتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں یہ غیر معمولی کمی بنیادی طور پر ان کی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کے باعث ہوئی۔
چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار مارکیٹ کارکردگی اور حصص کی فروخت کے بعد سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا تھا، تاہم بعد ازاں کمپنی کے مصنوعی ذہانت سے متعلق منصوبوں کے لیے درکار نئی سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کے اعتماد کو متاثر کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گراوٹ کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت تقریباً 1.45 ٹریلین ڈالر سے کم ہو کر 1.1 ٹریلین ڈالر کے قریب رہ گئی ہے۔ اگرچہ وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست شمار ہوتے ہیں، لیکن ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ نقصان حالیہ برسوں کے بڑے مالی نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے