انٹرنیشنل

ٹرمپ کی شکست عوامی امنگوں کی جیت ہے

دنیا بھر کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلنے والا خود غرق ہوگیا
ویٹو کی پاورٹ استعمال ہوگی تو امریکہ کی مزید تباہی ہوگی
کینیڈا کے لوگ ہی نہیں پوری دنیا اس فرعون کے ہاتھوں تنگ تھی
لوگ امریکہ کو نہیں ٹرمپ کو برا سمجھتے ہیں جو اپنے دور کا فرعون ہے

ٹورانٹو (خبر نگار خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ رات اپنا مڈٹرم الیکشن بری طرح ہار گئے۔ ان ک اس شکست پر جہاں کینیڈین عوام خوش ہیں وہاں پر ایران او ر یورپی ممالک بھی سکھ کا سانس لیں گے۔ اس بات کا اظہار عوام الناس نے خبرنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ آپ پاگل ہوجائے گا اور جگہ جگہ اپنی ویٹو پاور استعمال کرے گا اور اگر اس نے ایسا کیا تو اس سے امریکہ کی مزید تباہی ہوگی۔ عوام کا خیال ہے کہ پوری دنیا کو تباہ و برباد کرنے کا پلان والا اب خود تباہ ہوگیا ہے۔ ٹرمپ کا مواخذہ ہو جائے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ مزید 2 سال پوری دنیا کے ساتھ مزید انتقامی بھی ہو سکتا ہے۔ اس رائے کا اظہار بہت سے لوگوں نے خبرنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اب ایران کی جنگ بھی ختم ہو گی اور کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات بھی درست ہو جائیں گے جس کے بعد کینیڈا مزید ترقی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے