انٹرنیشنل

ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید کر دی؛ رائٹرز کا دعویٰ

سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عبوری معاہدہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، توسیع پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

ترک خبر رساں ایجنسی ‘انادولو’ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی میں توسیع کی رپورٹ کے برعکس، عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ ان کے بقول ایران کی نظر میں جون میں طے پانے والا عبوری معاہدہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، اس لیے کسی توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ امریکا کو سب سے پہلے جون کے معاہدے کی طے شدہ شرائط پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے