تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی: ثالثوں کے ذریعے 10 روزہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز

قومی مفادات کے لیے جنگ اور سفارت کاری دونوں راستے کھلے ہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی عہدیداروں کے مطابق مذاکرات کاروں نے کشیدگی کو کم کرنے اور ایران امریکا عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ اس جنگ بندی کا بنیادی مقصد مفاہمتی یادداشت کو دوبارہ فعال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے۔ اس تجویز کے تحت آبنائے ہرمز کو 10 دن سے دو ہفتوں کے لیے کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ ایران کے سفارتی رابطے اب بھی قائم ہیں اور انہی کے ذریعے یہ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جنگ اور سفارت کاری دونوں راستوں کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران سفارت کاری کو بھی قومی مفادات کے حصول کے لیے اسی طرح استعمال کرتا ہے جیسے جنگ کو کیا جاتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا بہانہ بنا کر کسی کو بھی ایران کی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے