انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکا کا عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ

امریکی اڈّوں پر حملے میں 13 امریکی اہلکار ہلاک، سیکڑوں زخمی اور کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اپنا شدید فوجی نقصان ہونے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بعض فوجی اڈوں اور تنصیبات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اب یہ فوجی اڈّے مغرب ممالک منتقل کردے گا اور اپنی کچھ فوجی تنصیبات کو اسرائیل منتقل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے جواب میں عرب خطے میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جن میں 13 امریکی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے تھے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے واحد علاقائی اڈے نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بحرین کو ایرانی حملوں میں تقریباً 40 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا تاہم امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس نقصان کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھیں۔رپورٹ میں امریکی فوجی نقصان کا اندازہ سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا مواد اور سرکاری تعمیراتی لاگت کے تخمینوں کی بنیاد پر لگایا ہے لیکن اصل نقصان اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں تباہ ہونے والے حساس فوجی آلات اور مواصلاتی نظام کی لاگت شامل نہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس کے مطابق جنگ کے آغاز میں ایران کے تباہ کیے گئے دو سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز کی مالیت ہی تقریباً 4 کروڑ ڈالر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے