انٹرنیشنلتازہ ترین

لبنان مذاکرات دیگر تنازعات سے مشروط نہیں، امریکا اور جی سی سی کا اتفاق

بحرین میں ہونے والے امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

بحرین میں ہونے والے امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ غزہ سے کسی بھی شخص کو زبردستی بے دخل نہیں کیا جائے گا، جو اپنی مرضی سے غزہ چھوڑ دیں انہیں واپسی کی آزادی ہوگی۔اعلامیے میں لبنان میں ریاست کے علاوہ تمام مسلح گروہوں کوغیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ لبنان سے متعلق مذاکرات کو دیگر تنازعات سے مشروط نہیں نہ کیا جائے۔ لبنان میں سیاسی اور سکیورٹی استحکام کیلئے مذاکراتی عمل رکھا جائے۔قبل ازیں بحرینی بادشاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی نام سے رقوم کی وصولی ہمیں منظور نہیں۔ ہم نے ایسے اقدام کو برداشت کریں گے نہ اس کی اجازت دیں گے۔ عمان نے بھی کہہ دیا کہ وہ آبنائےہرمز پر ٹیکس وصول کے نظام کے خلاف ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی پریس کانفرنس میں کیا کہتے ہیں۔ اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں، ہماری نظریں ان کے اقدامات پر ہیں اور ہم اقدامات کا ہی جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے