میٹا نے متنازع اے آئی اسمارٹ چشمے کا نیا اور سستا ورژن متعارف کرا دیا
اس نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے
ان ماڈلز میں روایتی ڈیزائن کے اندر اسمارٹ ٹیکنالوجی نصب کی گئی تھی اور انہیں انہی برانڈز کے نام سے فروخت کیا جاتا تھا۔ تاہم، اس بار نئے گلاسز کو صرف میٹا کے اپنے نام سے مارکیٹ کیا گیا ہے۔اس نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے، جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود اس کے اندر تقریباً وہی تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔میٹا کے اسمارٹ گلاسز کا موجودہ دور 2021 میں شروع ہوا تھا، جب اس نے رے بین اسٹوریز متعارف کروائیں۔ ان چشموں میں کیمرہ اور اسپیکرز شامل کیے گئے تھے، جس سے عام سن گلاسز ایک اسمارٹ ڈیوائس میں تبدیل ہو گئے تھے۔بعد ازاں 2023 میں ان چشموں کو ایک بڑی اپ گریڈ دی گئی، جس میں کیمرے، اسپیکرز اور دیگر فیچرز کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا، اور یوں میٹا کی اسمارٹ ویئرایبل ٹیکنالوجی مزید طاقتور ہوگئی۔

